کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اہلیہ شنیرا کو ان کا نیا لُک کچھ خاص نہیں بھایا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر وسیم اکرم نے اپنی اس نئی لُک کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی، ویڈیو پیغام میں کرکٹر کے مداح ان کی نئی لُک دیکھ کر حیران رہ گئے اور مختلف سوالات کرنے لگے۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے تو صاف کہہ دیا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔
ایک صارف نے کہا کہ ان کا تو یہ مونچھوں والا نیا لُک بہت اچھا لگ رہا ہے، صارف کے اس کمنٹ پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ اُن کی اہلیہ کو تو یہ لُک بالکل بھی پسند نہیں ہے۔
شیر دل خان تنولی نامی صارف نے کہا کہ ’بھائی مونچھیں ذرا اور بڑی کریں، اس صارف کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ وقت کے ساتھ ہی بڑی ہوں گی کیونکہ بدقسمتی سے یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔
وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے میلبورن پہنچے ہیں اور قرنطینہ کے دنوں کے خاتمے کے بعد دونوں سے ملاقات کریں گے۔
No comments: