لاہور کی رہائشی ميڈيکل کی طالبہ بیروزگاری کے باعث جوکر کا روپ دھار کر کھلونے بيچنے پر مجبور ہوگئی۔ صائمہ کا کہنا ہے کہ والد کا انتقال ہوا تو اپنوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔
لاہور کی صائمہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، اس لئے تمام گھر کی ذمہ داری اب اُس کے کاندھوں پر آچکی ہے، وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن شايد یہ خواب پورا ادھورا رہ جائے گا کيونکہ گھر کا خرچ اور بيمار ماں کا علاج اُسے کھولنے بيچنے پر مجبور کرتی ہے۔
صائمہ کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ کھویا ہے، والد کے انتقال کے بعد ڈاکٹر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا، خوشياں روٹھ گئيں، اپنوں نے بھی چھوڑ ديا، بیمار ماں کی دوا کیلئے جوکر بن کر کھلونے بیچتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ جب جوکر کا روپ دھارا تو بہت سے لوگوں نے میرے ساتھ برا سلوک کیا، میں بھی اس ملک کی بیٹی ہوں ایسے واقعات پیش آئے جو بتا بھی نہیں سکتی۔
صائمہ کا کہنا ہے کہ گھر بھی کرائے کا ہے، اب والدہ کا علاج اور گھر کی کفالت میری ذمہ داری ہے، بھیک مانگنے سے بہتر یہی سمجھا کہ جوکر بن جاؤں۔
سماء پر صائمہ کی درد بھری کہانی سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ وزيراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے ليا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت صائمہ سرور کی والدہ کے علاج کا خرچ برداشت کرے گی۔
عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو صائمہ سرور کی والدہ کے علاج معالجے اور مالی امداد کی ہدايات کرتے ہوئے فوری طور پر ميڈيکل بورڈ تشکيل دينے کا بھی حکم ديا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صائمہ جیسی بیٹیوں کا خیال رکھنا میرا فرض بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی

No comments: